نیب کا ریموٹ کنٹرول حکمرانوں کے ہاتھوں میں ہے شفاف احتساب ممکن نہیں ‘چوہدری سرور

(ن) لیگ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے تحر یک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہے ‘ بیوروکر یسی کیخلاف کر پشن کی9717شکایت پنجاب میں کر پشن کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘ملک میں جب شفا ف احتساب ہوگا توکر پٹ حکمرانوں سمیت سب جیلوں میں جائیں گے ‘حکمران اپنی ضد اور ہٹ دھرمی پر قائم رہے تو عوام کے ہاتھ حکمرانوں کے گر یبانوں تک پہنچ ہی جائیں گے ‘تحر یک احتساب ملک سے نااہل اور کر پٹ حکمرانوں سے نجات کی تحر یک ثابت ہوگی ‘تحر یک احتساب کا 3ستمبر سے شرو ع ہونیوالا مر حلہ حکمرانوں کی بنیادوں کو ہلاکر رکھ دیگا ‘ نیلم ارشاد‘ سجاد فاروق کے وفود سے گفتگو

پیر 22 اگست 2016 18:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نیب کا ریموٹ کنٹرول حکمرانوں کے ہاتھوں میں ہے شفاف احتساب ممکن نہیں ‘(ن) لیگ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے تحر یک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہے ‘ بیوروکر یسی کیخلاف کر پشن کی9717شکایت پنجاب میں کر پشن کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘ملک میں جب شفا ف احتساب ہوگا توکر پٹ حکمرانوں سمیت سب جیلوں میں جائیں گے ‘حکمران اپنی ضد اور ہٹ دھرمی پر قائم رہے تو عوام کے ہاتھ حکمرانوں کے گر یبانوں تک پہنچ ہی جائیں گے ‘تحر یک احتساب ملک سے نااہل اور کر پٹ حکمرانوں سے نجات کی تحر یک ثابت ہوگی ‘تحر یک احتساب کا 3ستمبر سے شرو ع ہونیوالا مر حلہ حکمرانوں کی بنیادوں کو ہلاکر رکھ دیگا اور عمران خان مستقبل کی حکمت عملی کا بھی اعلان کر یں گے ۔

(جاری ہے)

وہ سوموار کے روز تحر یک انصاف کی خاتون رکن نیلم ارشاداور سرگودھا سے سجاد فاروق کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب میں (ن) لیگ کے موجودہ تین سالہ دور کے دوران کر پشن کی نو ہزار سے شکایات نے ثابت کر دیا ہے کہ صوبے میں کر پشن کے خاتمے کا حکومتی دعویٰ جھوٹ کے پلندہ کے سواکچھ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک میں احتساب کی جنگ لڑ رہی ہے اور وقت ثابت کررہا ہے کہ قوم بھی اس معاملے میں تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اور3ستمبر سے تحر یک احتساب کے اگلے مر حلے کے دوران عمران خان آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم اعلان بھی کر یں گے اور اس بات میں اب کوئی شک نہیں کہ ملک میں تبدیلی آج نہیں توکل ضرور آنیوالی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمران قوم سے کیے جانیوالے وعدوں پرعمل کر نے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :