بین الاقوامی مارکیٹ میں 90 ملین روپے کی کھجوریں بھیجی ہیں ،سید قائم علی شاہ

ملک کی معیشت میں مثبت اضافہ ہوگا وفاقی بیوروکریسی زراعت کی تجاویز کو نظر انداز کرتی ہے ،سابق وزیراعلیٰ سندھ

پیر 22 اگست 2016 17:54

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اور پاکستان زراعت پرانحصارکرتا ہے پاکستان میں 50 سے 70 فیصد زراعت ہے بین الاقوامی مارکیٹ میں 90 ملین روپے کی کھجوریں بھیجیں ہیں جس سے ملک کی معیشت میں مثبت اضافہ ہوگا وفاقی بیوروکریسی زراعت کی تجاویز کو نظر انداز کرتی ہے زراعت سے جتنا فائدہ حاصل کرنا چاہیے اتنا حاصل نہیں کیا جارہا ہماری کو شش ہے کہ زراعت میں کپاس، چاول، گندم اور کھجور کی پیداوار میں سرپلس میں ٓگئے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید بینظیر بھٹو اوپن ایئر تھیٹرمیں آٹھویں انٹرنیشنل کھجور فیسٹیول کا افتتاح کرنے کے بعد سچل ٓڈیٹوریم ہال خیرپور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سید قائم علی شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں مختلف اقسام کے نرخ مقرر کیے گئے سرمایہ کاری آگے آئیں اور سرمایہ کاری کریں اقتصادی لحاظ سے خیرپور تجارتی حب کی صورت اختیار کرگیا ہے گزشتہ پانچ سالوں میں آم کی پیداوار میں 1200 اقسام ہوگئی ہیں اس سلسلے میں ورلڈ بنک تعاون کررہا ہے سید قائم علی شاہ نے کہا کہ یہ خوش نصیبی ہے کہ خیرپور میں عجوہ کھجور کی پیداوار شروع ہوگئی ہے جو کہ صرف سعودی عرب میں پیدا ہوتی تھی ہمارے پاس کھجور کی اچھی اقسام موجود ہیں آبادگار ، ایگریکلچر، چیمبر آف کامرس اپنی تجاویز کو موثر بنانے کے لیے مزید محنت کریں اور تجاویز کو منوانے کے لیے سندھ حکومت سے بات کریں گے تجویزیں وفاق سے تعلق رکھتی ہیں لیکن وفاقی آفیسر ہمدردی نہیں کرتے اور تجاویز کو نظر انداز کرتے ہیں سید قائم علی شاہ نے کہا کہ خیرپور میں کھجور کی جنسوں میں اضافے اور بین الاقوامی سطح پر زرمبادلہ کمانے کے لیے ورلڈ بنک سے مدد حاصل کرکے آبادگاروں اور سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے آبادگاروں اور آفیسرز کو ہدایت کی کہ وہ کھجور کی پیکنگ پر توجہ دیں اور خوبصورت بنائیں اس موقع پر کھجور کے آبادگار اور سرمایہ کار ئیس غلام قاسم جسکانی ، ،ڈپٹی کمشنر فیاض حسین عباسی س، ٹنڈو جام یونیورسٹی کے محقق ڈاکٹر آسیہ پنہوراور دیگر نے سیمینار سے خطاب کیا اور تجاویز دیں ۔

اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی، کمشنر سکھر محمد عباس بلوچ، ساجد علی بھانبھن ایس ایس پی غلام اظفر مہیسر، اے ڈی سی ون ایس ایم ایاز رانا، اے ڈی سی ٹو ریاض حسین وسان، سید امجد علی شاہ جیلانی ، پیر سید بچل شاہ جیلانی لال بخش منگی مظہر خان، حاجی امتیاز ملاح ، پروفیسر غلام سرور مرکھنڈ لالا غفار شیخ، رمیز سومرو، ڈاکٹر یار محمد پھلپوٹو، امام ڈنو ملاح، علی شیر مکول اور دیگر موجود تھے اس سے قبل سید قائم علی شاہ نے شہید بینظیر بھٹو اوپن ایئر تھیٹر میں کھجوروں ،بنکوں، فرٹیلائزر، خیرپور یوتھ ، پی پی ایچ آئی اور دیگر اسٹالوں کو معائنہ کیا اور اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ادھر دوری جانب خیرپور جیم خانہ کلب کے نو منتخب ایگزیکٹو باڈی جن میں صدر فیاض حسین عباسی، سیکریٹری خان محمد ، وائس پریذیڈنٹ عبدالجبار شیخ، ڈاکٹر محمد حسین ابڑو، امداد خمیسانی، سید اطہر شاہ، سید مقبول شاہ حاجی یار محمد شیخ ، لالا عبدالغفار شیخ، بشیر احمد شیخ ،ذوالفقار علی پھلپوٹو اور دیگر سے حلف لیا۔

متعلقہ عنوان :