قندیل کیس ٗ پولیس نے مفتی عبدالقوی سے تفصیلی جواب مانگ لیا

مفتی عبدالقوی اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد تحقیقاتی ٹیم کو اپنا تحریری بیان بھجوائیں گے

پیر 22 اگست 2016 17:52

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) ملتان میں پولیس نے قندیل بلوچ کیس میں مفتی عبدالقوی سے تفصیلی جواب مانگ لیا ۔ مفتی عبدالقوی اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد تحقیقاتی ٹیم کو اپنا تحریری بیان بھجوائیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان میں قندیل قتل کیس کے حوالے سے مقدمہ میں نامزد کئے جانے کے بعد تحقیقاتی ٹیم نے مفتی عبدالقوی سے تفصیلی جواب طلب کر لیا ذرائع کے مطابق مفتی عبدالقوی اپنی لیگل ٹیم کی مشاورت کے بعد پولیس کو اپنا تحریری بیان جمع کروائیں گے ۔

دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پولیس ، پنجاب حکومت کی اعلیٰ شخصیت کے دباؤ پر آئندہ چند روز میں مفتی عبدالقوی کے حوالے سے تحقیقات مکمل کر لے گی اور اس کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوادی جائے گی

متعلقہ عنوان :