ملک سے دہشت گردی کو ختم کرکے دم لیں گے،گورنر پنجاب

حکومت سندھ بہت اچھا کام کرہی ہے، امید ہے کہ حالات میں مزید بہتری لائے گی،ملک رفیق رجوانہ

پیر 22 اگست 2016 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) گورنر پنجاب ملک رفیق راجوانہ نے کراچی کے نجی اسپتال میں پیرکوکوئٹہ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔مسلم لیگ(ن) سندھ کے رہنمابھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنرپنجاب نے کہاکہ ملک سے دہشت گردی کو ختم کرکے دم لیں گے۔

(جاری ہے)

ملک کے وکیلوں کی ایک بڑی کھیپ کو دہشت گردوں نے کوئٹہ میں شہید کردیا میں کوئٹہ بھی گیا تھا اب کراچی آیا ہوں یہاں زخمیوں کا علاج اچھا ہورہا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے شکر گزار ہیں۔ملک رفیق راجوانہ نے کہا کہ دعا کریں کہ خدا ملک کو دہشت گردی سے بچائے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ملک سے دہشت گردی کو ختم کرکے دم لے گی۔ کراچی کے حالات بہتر ہورہے ہیں عوام خود انصاف کریں حکومت سندھ بہت اچھا کام کرہی ہے