قومی ایئرلائن کی پروازپی کے898کی کراچی ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ

لاہورسے کوالمپورجانیوالی پی آئی اے کی فلائٹ میں‌ دوران پروازفنی خرابی،پائلٹ‌نے قریب ترین مقام کولکتہ میں ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی،اجازت نہ ملنے پرکراچی ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 اگست 2016 17:37

قومی ایئرلائن کی پروازپی کے898کی کراچی ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22اگست2016ء) :قومی ایئرلائن کی لاہورسےکوالمپورجانیوالی پروازپی کے898کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروا دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی فلائٹ میں‌ دوران پروازفنی خرابی لاہورسے کوالمپور جاتے ہوئے پیش آئی۔

(جاری ہے)

جس پر پائلٹ‌نے قریب ترین مقام کولکتہ میں ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی تو کولکتہ ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی۔تاہم پائلٹ نے فنی خرابی کے باوجود طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کروادی ہے۔طیارے میں فنی خرابی پیدا ہونے سے مسافروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول نہیں‌ ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :