قطر: سڑکوں کی تعمیر و مرمت ، دیکھ بھال کے لیے ہائی ٹیک کمپیوٹر سسٹم متعارف

پیر 22 اگست 2016 17:24

قطر: سڑکوں کی تعمیر و مرمت ، دیکھ بھال کے لیے ہائی ٹیک کمپیوٹر سسٹم متعارف

قطر: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء ) : قطر کی سڑکوں کی دیکھ بھال اور تعمیرومرمت کے لیئے نیا ہائی ٹیک کمپیوٹر سسٹم نصب کر دیا گیا۔قطر کی پبلک ورکس اتھارٹی ” اشغال “ نے سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کو دیکھنے کے لیے کمپیوٹر سسٹم نصب کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نئے کمپیوٹر سسٹم سے قطر کی تمام سڑکوں کی شکست و ریخت کو کیمروں کی مدد سے دیکھا جا سکے گا۔اس مقصد کے لیئے سڑکوں کے سروے کرنے کے لیئے360ڈگری کیمروں کا استعمال کیا جائیگا۔ سڑکو ں پر پڑنے والے چھوٹے اور بڑے کھڈوں اور دراڑوں کو کیمروں اور کمپیوٹر کی مدد سے پرکھا جائے گا۔ اور اسکے بعد جدید مشنیری کی مدد سے ان تمام کھڈوں اور دراڑوں کی مرمت کی جائے گی ۔ نئے سسٹم سے تعمیر و مرمت کا کام کم وقت میں انجام پائے گا۔