وزیراعظم نے لاہورسیالکوٹ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

89کلومیٹرطویل موٹروے کی تعمیرپر43ارب سے زائد کی لاگت آئیگی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 اگست 2016 17:21

وزیراعظم نے لاہورسیالکوٹ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

سیالکوٹ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22اگست2016ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ دیاہے،89کلومیٹر طویل موٹروے کی تعمیر پر 43ارب سے زائد کی لاگت آئیگی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے آج سیالکوٹ کے علاقے ساہو والا میں لاہور سیالکوٹ موٹروے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔موٹروے منصوبہ لاہور بائی پاس انٹرچینج سے شروع ہوگا اور سیالکوٹ کے 15کلومیٹر مغرب میں ختم ہوگا۔موٹروے منصوبے میں 6انٹرچینج اور 2سروس ایریاز بنائے جائینگے۔لاہورسیالکوٹ موٹروے منصوبہ 2سال میں مکمل ہوگا۔وزیراعظم نے فٹ بال بنانے والی سپورٹس فیکٹری کا دورہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :