انسدا دہشت گرد کی خصوصی عدالت نے بچے کو تاوان کی غرض سے اغوا کرنے والے ملزم کو 4روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

پیر 22 اگست 2016 17:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) انسدا دہشت گرد کی خصوصی عدالت نے بچے کو تاوان کی غرض سے اغوا کرنے والے ملزم کو 4روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔پیر کو اے وی سی سی پولیس نے ملزم غلام یاسین کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج کی عدالت میں پیش کیا ۔

(جاری ہے)

دورا ن سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا ملزم کو پنجاب کے علاقے میلسی سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ملزم نے 205میں عباداﷲ نامی بچے کو تاوان کی خاطر آرام باغ تھانے کی حدود سے اغوا کیا تھا ۔پولیس بچہ کو بازیاب کرالیا ہے جبکہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے ۔عدالت نے ملزم غلام یاسین کو 4روزہ ریمانڈ پر ا ے وی سی سی پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :