احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت 31 اگست تک ملتوی کردی

پیر 22 اگست 2016 17:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت 31 اگست تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو کراچی کی مقامی احتساب عدالت میں سابق وفاقی مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر کے خلاف 462ارب روپے کی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ۔وکلاء کی ہڑتال کے باعث عدالت نے کیس کی سماعت 31اگست تک ملتوی کردی ہے ۔