فرنٹیر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کی تجویز

پیر 22 اگست 2016 17:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) فرنٹیر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کی تجویز دی گئی ہے ۔دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن میں فرنٹیر کانسٹیبلری اہم کردار ادا کررہی ہے اور اب تک ایف سی کے ساڑھے تین سو سے زائد افسران اور اہلکار شہید ہ چکے ہیں ۔فرنٹیر کانسٹیبلری کے اہلکاروں اور افسران کی مدت ملازمت اٹھارہ سال ہے تاہم ایف سی کے اہلکاروں اور افسران کی مدت ملازمت اٹھارہ سال کے بجائے اکیس سال کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

یہ تجویز پنشن کے خسارے پر قابو پانے اور ایف سی کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کیلئے دی گئی ہے ۔ایف سی کی 65سے زائد پلاٹون پنجاب اور سندھ میں تعینات ہیں جبکہ 195سے زائد پلاٹون دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردا ر ادا کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

فرنٹیر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی تنخواہیں،پنشن انتہائی قلیل ہے جبکہ ان کی دیگر مراعات بھی نہ ہونے کے برابر ہے ۔

فرنٹیر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی مد ت ملازمت میں اضافے کی تجویز ایف سی حکام کی جانب سے وفاقی حکومت کو دی گئی ہے تاہم وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اس میں اضافہ کر دیا جائے گا ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پنشن کا بوجھ کم کرنے کے لئے ایف سی اہلکاروں کی مدت ملازمت میں توسیع کا جائزہ لیاجارہا ہے سروس کی حد میں توسیع سے پنشن کے اخراجات کم ہو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :