انسانی اعضاء کے غیر قانونی پیوند کاری کے حوالے سے پشاور سمیت صوبے بھر پرائیویٹ ہسپتالوں ، کلینکوں کی نگرانی کی ہدایات

پیر 22 اگست 2016 17:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) انسانی اعضاء کے غیر قانونی پیوند کاری کے حوالے سے پشاور سمیت صوبے بھر پرائیویٹ ہسپتالوں ، کلینکوں کی نگرانی کی ہدایات کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے عضاء پیوند کاری کے بارے میں رپورٹ طلب کرنے کے بعد محکمہ صحت خیبر پختونخوا اور حکومتی اداروں نے غیر قانونی انسانی اعضاء کی پیوند کاری کرنے والے ہسپتالوں ڈاکٹروں، کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے اوراس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایسی شکایات کی روک تھام کے لئے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کے لئے ڈاکٹروں ، کلینکوں کی نگرانی کی ہدایات کی ہے غیر قانونی پیوند کاری کے بعض کیسز میں گردوں کی منتقلی میں مریضوں کی جانیں بھی ضائع ہو رہی ہیں ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایسے غیرقانونی کام کرنے والے ڈاکٹروں ، کلینکوں اور ہسپتالوں کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف مقدمات کااندراج بھی کردیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں اب تک ایسے رونماء ہونے والی شکایات کی روشنی میں تحقیقات بھی شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :