افغان مہاجرین کی واپسی شروع ہونے کے باعث افغان مہاجرین نے درجنوں شادیوں کی تقریبات منسوخ

پیر 22 اگست 2016 17:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) افغان مہاجرین کی واپسی شروع ہونے کے باعث افغان مہاجرین نے درجنوں شادیوں کی تقریبات منسوخ کردی ہے جبکہ یونیورسٹی روڈ ، حیات آباد میں تین شادی ہالز کو بھی عارضی طور پر بند کردیاگیا ہے شادی ہالوں کے بند ہونے کے باعث بعض ملازمین کو بھی فارغ کردیا گیا ہے جبکہ بیشتر شادی ہالوں کے ملازمین کی تعداد میں کمی بھی شروع کر دی گئی ہے افغان مہاجرین کی واپسی شروع ہونے کے باعث پشاور میں ہونے والی شادیوں کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں افغان مہاجرین کے آپس میں ہونے والی شادیوں کی تقریبات منسوخ ہونے کے باعث کراکری ، گاڑیوں کی ڈیکوریشن ، اور شادی ہالوں کو کروڑوں روپے کے نقصانات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

درجنوں شادی ہالوں ، دکانوں کے تاجروں کو اس حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ افغان مہاجرین کی واپسی کے باعث شادی ہالز بھی ویران ہو کر رہ گئے ہیں ۔ پشاور میں بیشتر ہسپتال بھی ویران ہو چکے ہیں ۔ افغان مہاجرین وطن واپسی اوران کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن کے باعث افغان مہاجرین سے منسلک کاروبار بھی متاثر ہونا شروع ہو چکا ہے ۔ تاجروں کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی شروع ہونے کے باعث بعض اہم مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :