رینجرزنے عزیربلوچ کے قریبی ساتھی کو90روزہ تحویل میں رکھنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا

پیر 22 اگست 2016 17:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) کراچی میں رینجرزنے عزیربلوچ کے قریبی ساتھی کو90روزہ تحویل میں رکھنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گینگ وار کے سربراہ عزیربلوچ کے قریبی ساتھی عبدالباسط عرف موت کو26اگست تک جسمانی ریمانڈ پرکلاکوٹ پولیس کے حوالے کردیا ہے ملزم کورینجرزنے لیاری کے علاقے سے گرفتار کرکے تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت 90روزتک اپنی تحویل میں رکھا تھا مدت پوری ہونے پررینجرز نے پویس کے مطابق ملزم قتل اغواء،بھتہ خوری سمیت درجنوں مقدمات میں نامزد ہے۔

متعلقہ عنوان :