لاہور ،یونان سے ڈی پورٹ 17ملزمان کی ضمانت پر رہائی کا حکم

پیر 22 اگست 2016 16:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے17ملزمان کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیتے ہوئے سپیشل جج سنٹرل رانا سلیم نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونان میں رہائش پذیر 17پاکستانی جن کے ویزوں کی مدت ختم ہوچکی تھی یا وہ غیر قانونی طورپر رہ رہے تھے ان کو یونان کی حکومت نے واپس پاکستان بھجوادیا تھا۔ ایف آئی اے نے ڈی پورٹ ہونے والے17پاکستانیوں کو ائیرپورٹ سے گرفتار کرکے جیل بھجوادیا تھا۔ ڈی پورٹ ہونے والوں کے وکلاء کی استدعا پر عدالت نے گرفتار ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کے عوض رہائی کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :