پنجاب کے سرکاری سکولوں کو دنیا کے سکولوں سے آن لائن کرنے کا فیصلہ

پیر 22 اگست 2016 16:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری سکولوں کو دنیا بھر کے سرکاری سکولوں سے آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی مرحلہ میں پنجاب بھر کے 565سرکاری سکولوں جو درجہ اے میں شمار ہوتے ہیں کو دنیا بھر کے اسی سطح پر آنے والے سکولوں سے آن لائن کیا جائے گا جس کا مقصد طلباء کو دنیا کے سکولوں بارے معلومات حاصل کرنا اور ان سکولوں کے طلباء سے رابطے میں رہنا ہے پنجاب کے سکولوں کو دنیا کے جن ممالک کے سکولوں سے آن لائن کیا جائے گا ان میں ملایشیاء ، سری لنکا ، ترقی ،جاپان، کینڈا سٹریلیا سمیت دیگر ممالک شامل ہیں

متعلقہ عنوان :