کراچی،کورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پیر 22 اگست 2016 16:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) کورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق کورنگی میں مٹکے والی پلیاکے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سیدانوارحسین ولد لیاقت حسین شدیدزخمی ہوگیاجسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیاگیاجہاں دوران علاج دم توڑگیا،پولیس کے مطابق مقتول کورنگی کارہائشی تھاجس کی نعش قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے سپردکی گئی ،پولیس نے قتل کی واردات کی تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :