کراچی،سرجانی ٹاؤن کورنگی اورسچل گوٹھ میں فائرنگ 3افراد زخمی

پیر 22 اگست 2016 16:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) سرجانی ٹاؤن کورنگی اورسچل گوٹھ میں فائرنگ 3افراد زخمی،طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل ،تفصیلات کے مطابق رات گئے سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکڑ68/Bمیمونہ کلینک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل پرسوار ملزمان کی فائرنگ سے عبدالمالک نامی شخص زخمی ہوگیا،جس کوطبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا،پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت معلوم ہوتا ہے،پولیس واقعے کی مزیدتفتیش کررہی ہے،ادھر کورنگی کے علاقے مٹکے والی پلیہ کے قریب سیدانوار حسین ولد لیاقت نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے ،جنہیں طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیاگیاہے،ادھرسچل گوٹھ میں رہزنوں نے فائرنگ کرکے نیازاحمدکوزخمی کردیااورموقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے،

متعلقہ عنوان :