کراچی،محمودآباد میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ 2افراد زخمی

پیر 22 اگست 2016 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) محمودآباد 4گلی نمبر3میں نامعلوم موٹرسائیکل پرسوار ملزمان کی فائرنگ سے 2افراد ،عاطف اورامبرین زخمی ہوگئے ،جس کی اطلاع پولیس کودی گئی،پولیس نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کوطبی امداد کیلئے استپال منتقل کردیا،پولیس نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرپیش آیا،پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :