کراچی ،پاکستان بارکونسل کی اپیل پرسانحہ کوئٹہ کے خلاف وکلاء کاکراچی کی عدالتوں سے بائیکاٹ

پیر 22 اگست 2016 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) پاکستان بارکونسل کی اپیل پرسانحہ کوئٹہ کے خلاف وکلاء کاکراچی کی عدالتوں سے بائیکاٹ تفصیلات کے مطابق سانحہ کوئٹہ کے خلاف پاکستان بارکونسل کی اپیل پروکلاء نے کراچی میں بھی عدالتوں کابائیکاٹ کیاوکلاء پیر کے روزسندھ ہائی کورٹ ،سٹی کورٹ،ملیرکورٹ اوردیگر ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے وکلاء کے بائیکاٹ کے باعث عدالتوں میں ہزاروں مقدمات کی سماعت نہیں ہوسکی جبکہ بائیکاٹ کے باعث سائلین کوبھی شدیدمشکلات کاسامنہ کرناپڑا عدالتی بائیکاٹ کے باعث جیلوں سے لائے جانے والے قیدیوں کوبھی عدالت میں پیشی کے لیے نہیں لایاگیاجبکہ وکلاء کے بائیکاٹ کے باعث چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کے تشکیل کردہ بورڈ بھی ایک دن کے لیے معطل کردیئے اس موقع پروکلاء نے رہنماؤں کے سانحہ کوئٹہ میں ملوث ملزمان کوجلد گرفتارکرنے شہیدہونے والے وکلاء کومعاوضہ اورزخمیوں کو بہترطبی سہولیات کامطالبہ کیا اورحکومت سے وکلاء کوتحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات مزید بہتر کرنے پرزوردیا۔

متعلقہ عنوان :