چوہدری اعتز از احسن کووکلاء کے احتجاجی مظاہر ے میں شرکت مہنگی پڑھ گئی

وکلاء کی شدید نعرے بازی ، فضاء سیاست نہیں چلے چلے گی کے نعروں سے گونج اٹھی

پیر 22 اگست 2016 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) چوہدری اعتز از احسن کووکلاء کے احتجاجی مظاہر ے میں شرکت مہنگی پڑھ گئی ، اعتزا احسن جو نہی مظاہرے میں پہنچے تو وکلاء نے شدید نعرے بازی شروع کر دی جس سے فضاء سیاست نہیں چلے چلے گی کے نعروں سے گونج اٹھی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے رو پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی گیٹ پر وکلاء کی جانب سے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئر میں فروغ نسیم ، سپریم کورٹ بار کے صدر بیرسٹر علی ظفر سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا تاہم چوہدری اعتزاز احسن جونہی مظاہرے میں پہنچے تو خواتین وکلاء اور نوجوان وکلاء نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کر دی ، اعتزا احسن تقرری کے لیے سٹیج پر پہنچے تو وکلاء نے نعرے بازی شروع کردی اور کہا کہ سیاست نہیں چلے نہیں چلے گی ،خون پر سیاست بند کرو ، وکلاء کی جانب سے نعرے بازی دیکھ کر اعتزا زاحسن خاموش ہو گئے اندازے کے مطابق دس منٹ تک اعتزا احسن تقریر سے پہلے خاموش رہے اور اس دوران وکلاء کی جانب سے شدید نعرے بازی جاری رہی جس اعتزا ز احسن نے نعروں کے باوجود ہی تقریر شروع کر دی ۔