درندگی کی انتہا، 16 سالہ بھارتی لڑکے نے 11 ماہ کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 اگست 2016 16:49

درندگی کی انتہا، 16 سالہ بھارتی لڑکے نے 11 ماہ کی بچی کو زیادتی کا نشانہ ..

آگرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) : 16 سالہ بھارتی لڑکے نے پڑوسیوں کے گھر میں موجود ایک 11 ماہ کی معصوم بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ آگرہ کے ایک قصبے میں پولیس اسٹیشن سے 500 میٹر کی دوری پر پیش آیا۔ بھارتی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی شخص نے بتایا کہ16 سالہ مُجرم کو پورے گاؤں میں بدنام لڑکا سمجھا جاتا ہے۔

ہفتے کی شام کو 16 سالہ لڑکا پڑوسیوں کے گھر گیا جہاں اس نے ان کی 11 ماہ کی بچی کو کھلونا دینے اور اس کے ساتھ کھیلنے کی اجازت طلب کی۔

(جاری ہے)

بچی کے اہل خانہ نے ملزم کو اجازت دیدی۔ جس کے بعد 16 سالہ لڑکے نے 11 ماہ کی معصوم بچی کو غیر فطری طریقے سے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اپنی بچی کی چیخ وپکار سن کر بچی کے والدین ملزم کے گھر کی جانب لپکے، تب تک ملزم موقع سے فرار ہو چکا تھا۔

پولیس آفیسر نے بتایا کہ متاثرہ بچی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے بھجوایا گیا ہے۔ جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد گاؤں میں بیٹھی پنچائت نے ملزم کے اہل خانہ سے قطع تعلقی کا حکم جاری کیا۔ ایک مقامی تاجر نے بتایا کہ پنچائت کے فیصلے کے مطابق ہم ملزم کے خاندان سے کوئی بھی لین دین یا خرید و فروخت نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :