وزیراعلیٰ سندھ کا انتظامیہ کو کراچی صاف کرنے کیلئے 8 سے 10 روز کا الٹی میٹم

پیر 22 اگست 2016 16:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کو کچرے سے صاف کرنے کے لئے ایک اور الٹی میٹم دے دیا ، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ آئندہ 8 سے 10 دن میں انہیں صاف ستھرا کراچی چاہئے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں صفائی کی صورتحال کے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آئندہ 8 سے 10 روز میں شہر سے کچرا صاف کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صرف کچرہ نہیں بلکہ ملبہ بھی صاف کیا جائے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بیانات کے بجائے کام پر یقین رکھتے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے 19 ترقیاتی منصوبے تھے ، 17 منظور ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ کراچی کو پہلے جیسا صاف ستھرا کر دیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے بعد سندھ میں بھی کام ہو گا ، کراچی میں بچوں کی اغواء کی وارداتیں نہیں ہو رہی صرف افواہیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :