سامیہ شاہد قتل کیس، ملزمان 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

پیر 22 اگست 2016 16:15

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) جہلم کی مقامی عدالت نے پاکستانی ں نژ اد برطانوی خاتون سامیہ شاہد قتل کیس کے ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سامیہ شاہدقتل کیس کے مرکزی ملزمان مقتولہ کے والد چودھری شاہد اور پہلے شوہر شکیل کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس نے اپنی رپورٹ پیش کی اور عدالت کو بتایا کہ قتل کیس کے تمام شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اس لیے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے۔

عدالت نے پولیس کی استدعا پر دونوں ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔واضح رہے کہ پاکستانی نڑاد برطانوی خاتون سامیہ شاہد کے سابق شوہر شکیل نے پولیس کو دیے گئے اپنے اعترافی بیان میں بتایا تھا کہ اسی نے دوپٹے سے گلا دبا کر اپنی سابقہ بیوی کو قتل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :