امریکہ کی جانب سے پاکستان کی سول اورفوجی قیادت کی جاسوسی کیے جا نے کا انکشا ف

پیر 22 اگست 2016 16:12

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) آن لائن نیو ز سائٹ دا انٹرسیپٹ کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی یعنی این ایس اے مبینہ طور پر پاکستان کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت کی جاسوسی کرتی رہی ہے۔دی انٹرسیپٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این ایس اے نے مالویئر یا خفیہ پروگرام کے ذریعے پاکستان کے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) کے وی آئی پی ڈویژ ن کو ہیک کیا۔

انٹر سیپٹ کی اپریل 2013 پریزنٹیشن دستاویز کے مطابق مذکورہ ڈویژن پاکستان گرین لائن کمیونیکیشن نیٹ ورک کے لیے بہت اہم سمجھا جاتا ہے جو ملک کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت کے استعمال میں ہے۔مذکورہ دستاویزات کو این ایس اے سیگ ڈیو ڈویژن کی جانب سے ’انتہائی خفیہ‘ کا ٹائٹل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دا انٹر سیپٹ کی جانب سے جاری کی رپورٹ کے مطابق این ایس اے کا سپیشل سورس آپریشنز ڈویژن کا نیوز لیٹر بتاتا ہے کہ کس طرح ایجنسی کا سیکنڈ ڈیٹ سافٹ ویئر مسلسل پاکستان میں فوکساسڈ کے سرور کو براہ راست متاثر کررہا تھا۔

یاد رہے کہ سنوڈن نے امریکی ایجنسی کا انتہائی خفیہ مسودہ افشاں کیا تھا جو مالویئر پر عمل درآمد کرانے کے لیے این ایس اے کے آپریٹرز کو دیا جاتا تھا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی انٹر سیپٹ سنوڈن کی جانب سے لیک کی جانے والی متعدد دستاویزات کو شائع کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :