ابھی تک کوئی ریفرنس الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوایاگیا

آئین کے تحت30دن میں جواب نہ دیا تو ریفرنس خود بخود الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائیگا۔اسپیکر قومی اسمبلی کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 اگست 2016 16:05

ابھی تک کوئی ریفرنس الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوایاگیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22اگست2016ء) :اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ ابھی تک کوئی ریفرنس الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوایاگیا،30ان میں جواب نہ دیا تو ریفرنس خود بخود الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ تمام جماعتوں کی جانب سے6ریفرنس موصو ل ہوئے ہیں۔تمام ریفرنس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ریفرنس کے بارے غور کیا جارہا ہے کہ کس ریفرنس کو الیکشن کمیشن کو بھیجا جانا چاہیے اور کونسا ریفرنس بلاجواز ہے۔ایازصادق نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع ہونے6ریفرنسزمیں سے4وزیراعظم،ایک عمران خان اور ایک جہانگیر ترین کی نااہلی کے خلاف ہے۔