ریاض: ریاض میٹرودنیا کا سب سے بڑا ٹرانزٹ ریل سسٹم

پیر 22 اگست 2016 16:05

ریاض: ریاض میٹرودنیا کا سب سے بڑا ٹرانزٹ ریل سسٹم

ریاض: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء ) : سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں 2018کے آخر میں ریاض میٹرو کا آغاز ہو جائے گا۔ریاض میٹرو کو دنیا میں ریل ٹرانزٹ سسٹم میں سب سے بڑا سسٹم قرار دیا جارہاہے ۔ ریاض میٹرو منصوبے پر تقریباََ10ملین ڈالر لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

ریاض میٹرو کی کُل لمبائی 176کلومیٹر ہوگی۔چھ لینز پر مشتمل اور 85اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔ اس وقت ریاض میٹرو دنیا میں سب سے لمبا میٹرو ریل نیٹورک ہے۔ ریاض میٹرو کے لیئے 200جگہوں پر تعمیراتی کام جاری ہے ۔ میٹرو ٹرین کو مختلف بڑی شاہراہوں سے جوڑا گیاہے . دوارلحکومت ریاض تمام علاقوں تک رسائی کے لیئے بنائے گئے سسٹم پر کام تیزی سے جاری ہے .