بحرین:منشیات رکھنے کے جرم میں دو پاکستانی شہریوں کو پندرہ سال قید کی سزا

پیر 22 اگست 2016 15:47

بحرین:منشیات رکھنے کے جرم میں دو پاکستانی شہریوں کو پندرہ سال قید کی ..

بحرین: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء ) : بحرین کی کریمنل کورٹ نے دو پاکستانی شہریوں کو منشیات کے جرم میں پندرہ ، پندرہ سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بحرینی خفیہ پولیس نے دو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا تھا ۔ جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئین برآمد ہوئی تھی۔ ملزمان نے ہیروئین سگریٹ کے پیکٹوں میں چھپائی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کو خفیہ ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ ملزمان محرق کے علاقے میں شہریوں کو منشیات بیچتے ہیں۔ خفیہ پولیس نے کاروائی میں ان کی کار کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں ہیروئن سے بھرے کیپسول بھی برآمد کیئے ۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی کرنسی بھی برآمدہوئی ۔بحرینی عدالت نے ملزمان کو 5000بحرینی دینار جرمانہ اور سزا پوری ہونے پر ڈی پورٹ کرنے کا حکم بھی دیاگیا۔