دہشتگرد ہمیں للکار رہے ہیں‘وکلاء نہیں ڈرتے‘وکلاء نے کبھی بھی کسی چیلنج کا سامنا کرنے گریز نہیں کیا‘سانحہ کوئٹہ میں شہید وکلاء کے خلا کو پر کرنا بہت مشکل ہے‘وکلاء پردہشتگردوں کیخلاف آواز اٹھانے والے کا فرض بھی آن پڑا ہے

معروف قانون دان برسٹرچوہدری اعتزاز احسن کا وکلاء کی احتجاجی ریلی سے خطاب

پیر 22 اگست 2016 15:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) معروف قانون دان برسٹراچوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ میں شہید وکلاء کے خلا کو پر کرنا بہت مشکل ہے،وکلاء پر دہشتگردی کیخلاف آواز اٹھانے والے کا فرض بھی آن پڑا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو پیپلزپارٹی نے وکلاء کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد ہمیں للکار رہے ہیں،عام لوگ ان سے ڈر جاتے ہیں،لیکن ہم وکلاء نہیں ڈرتے،وکلاء نے کبھی بھی کسی چیلنج کا سامنا کرنے گریز نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ میں شہید وکلاء کے خلا کو پر کرنا بہت مشکل ہے،آپ کے کراچی سے خیبر تک اتحاد نے کامیابی حاصل کی ہے،وکلاء پردہشتگردوں کیخلاف آواز اٹھانے والے کا فرض بھی آن پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :