کویت سٹی: بیوی کے آشنا پر تشدد شوہر گرفتار

پیر 22 اگست 2016 14:44

کویت سٹی: بیوی کے آشنا پر تشدد شوہر گرفتار

کویت سٹی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء ) : کویتی شہری کو اپنی بیوی کے آشنا پر تشدد کر نا مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کویتی شہری جب شام کو اپنے گھر داخل ہوا تو اس نے دیکھا کہ ایک نامعلوم شخص اور اس کی بیوی غیر اخلاقی حالت میں پڑے ہیں۔ شوہر نے غصے میں آکر کچن سے چھری لے کر پہلے بیوی کے آشناپر وار کیے ۔ مگرنامعلوم شخص اپنے کپڑے چھوڑ کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

ملزم نے اپنی بیوی پر بھی چھری سے حملہ کیا مگر وہ بھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ۔

(جاری ہے)

کویتی شہری نے پولیس کا اس وقعہ کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے گھر سے نامعلوم شخص کے کپڑے لیئے اور اور وہ چھری بھی حاصل کی جس کی مدد سے کویتی شہری نے اس پر حملہ کیاتھا۔ حملے میں نامعلوم شخص کے متعدد چوٹیں آئیں تھیں۔پولیس ذرائع نے نامعلوم شخص کی تلاش میں متعدد ہسپتال سے پتہ کروایا تو وہ انہیں عدن ہسپتال سے مل گیا۔ پولیس نے نامعلوم شخص پر صحت یا ب ہونے تک سخت پہرہ بیٹھا دیاہے ۔ جبکہ کویتی شہری کو نامعلوم شخص کو جان سے مارنے کی کوشش پر گرفتار کر لیاہے ۔ پولیس نے کویتی شہری کی بیوی سے بھی تفیتیش شروع کر دی ہے ۔