حسین حقانی کے پاسپورٹ کے اجراء کے حوالے سے کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوئی، پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے مقررہ مدت میں پاسپورٹ کا اجراء کر دیا ہے

ترجمان وزارت داخلہ کی و ضاحت

پیر 22 اگست 2016 14:38

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اگست۔2016ء) وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ سابق سفیر حسین حقانی کے پاسپورٹ کے اجراء کے حوالے سے کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوئی، پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے مقررہ مدت میں پاسپورٹ کا اجراء کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ نے پیر کو یہاں جاری بیان میں کہاہے کہ حکومت پاکستان یا وزارت داخلہ کی جانب سے حسین حقانی کے پاسپورٹ روکے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، حسین حقانی کی جانب سے پاسپورٹ کے اجراء کی درخواست موصول ہوتے ہی پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مقررہ مدت میں پاسپورٹ کا اجراء کر دیا گیا اور مروجہ طریقہ کار کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کو ارسال کر دیا گیا ہے ۔

ترجمان نے کہاکہ اس سلسلے میں کسی بھی تاخیر کی ذمہ داری وزارت داخلہ پر ڈالنا قطعاً مناسب نہیں۔

متعلقہ عنوان :