آئندہ 48گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کی ساتھ بارش کا امکان

پیر 22 اگست 2016 14:14

لاہور۔22 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اگست۔2016ء) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ر ہنے کی پیشگوئی کر دی تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بالائی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ قصور میں 8 ملی میٹر، سرگودھا07 ،منڈی بہاؤالدین04، سیالکوٹ میں03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :