الباحا :وزارتِ عمل کی مداخلت پر نجی کمپنی نے74غیر ملکیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی کر دی

پیر 22 اگست 2016 14:13

الباحا :وزارتِ عمل کی مداخلت پر نجی کمپنی نے74غیر ملکیوں کو تنخواہوں ..

الباحا: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء ) : سعودی وزارتِ لیبر کی مداخلت پر سعودی شہر الباحا میں ایک نجی کمپنی کے 74 غیر ملکی ملازمین کو تنخواہیں اد اکر دی گئیں۔ غیر ملکی ملازمین کو تقریباََ چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی تھی۔ کمپنی کے ملازمین نے سعودی وزارتِ عمل میں اپنی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیئے کمپنی کے خلاف شکایت درج کروائی ۔

وزارت ِ عمل نے کمپنی انتظامیہ کو ملازمین کی ماہانہ تنخواہ سمیت پچھلے تمام واجبات ادا کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

متعلقہ کمپنی کی انتظامیہ نے گزشتہ روز اپنے 74 غیر ملکی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کر دی۔وزارتِ عمل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت عمل نے کمپنی انتظامیہ کو ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے لیے کنٹریکٹ پر دستخط کر وائے ہیں۔ وزارتِ عمل کی انسپیکشن ٹیمیں ہر پندرہ دن میں کمپنی کا معائینہ کریں گی اور تنخواہوں کی ادائیگی کی مکمل رپورٹ لی جائے گی۔ کمپنی نے سعودی مملکت سے خروج پر جانے والے غیر ملکیوں کو مکمل واجبات بھی اداکیئے ۔ جبکہ جو افراد ابھی تک کمپنی میں ملازمت اختیار کیئے ہوئے ہیں ۔ ان کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کا بھی یقین دلایا ہے ۔