عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام یوم ختم نبوت کانفرنسوں کے شیڈول کا اعلان

پیر 22 اگست 2016 14:08

پشاور۔22 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اگست۔2016ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کانفرنسز کے شیڈول کے پہلے مرحلے میں کانفرنس 25 اگست بعد نماز عصر دارالعلوم سراج الاسلام پلوسی ،28 اگست بعد نماز ظہر پخہ غلام اور30 اگست بعد نماز ظہر خزانہ شوگر مل گراؤنڈمیں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی امیر مفتی محمد شہاب الدین پوپلزئی کے مطابق31 اگست جامع مسجد پیر سجاد وزیر کالونی پتنگ چوک ،یکم ستمبر ڈاگ کلے کرکٹ گراؤنڈ پجگی روڈ بعد نماز ظہر کانفرنسوں کے سلسلے میں مرکزی رہنما مولانا حافظ محمد اکرم طوفانی ،صوبائی امیر مفتی محمد شہاب الدین پوپلزئی مرکزی شوری کے رکن قاری سمیع اللہ جان فاروقی ،قاری اکرام الحق اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :