کراچی بہت بڑا شہر ہے اور کراچی میں کچرا بہت بڑا مسئلہ ہے‘ 48 گھنٹوں میں کچرا صاف نہیں کیا جاسکتا‘ جرائم پیشہ افراد خواہ کسی بھی سیاسی جماعت سے ہوں نہیں چھوڑیں گے‘ پیپلز پارٹی کسی سیاسی جماعت کیخلاف نہیں ‘کراچی میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر نظر آرہی ہے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میڈیا سے بات چیت

پیر 22 اگست 2016 13:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی بہت بڑا شہر ہے اور کراچی میں کچرا بہت بڑا مسئلہ ہے‘ 48 گھنٹوں میں کچرا صاف نہیں کیا جاسکتا‘ جرائم پیشہ افراد خواہ کسی بھی سیاسی جماعت سے ہوں نہیں چھوڑیں گے‘ پیپلز پارٹی کسی سیاسی جماعت کیخلاف نہیں ‘کراچی میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر نظر آرہی ہے۔

وہ پیر کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں کچرا بہت بڑا مسئلہ ہے 48 گھنٹے میں کچرا صاف نہیں کیا جاسکتا۔ کچرے کی صفائی کیلئے کے ایم سی کو دیئے گئے ٹارگٹ کے اچھے نتائج مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بولنے سے زیادہ کاموں کو ترجیح دیتا ہوں میں بھی کراچی کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتا ہوں آئندہ بھی دیکھیں گے اس کے علاوہ متعلقہ محکموں نے تسلی بخش کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر نظر آرہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کسی بھی جماعت کے جرائم پیشہ افراد کو نہیں چھوڑیں گے۔ ابھی انتظامیہ کو آئندہ ہفتے تک ٹارگٹ دیا ہے اس کی ڈیڈ لائن نہیں دونگا ورنہ سب لوگ پیچھے پڑ جائیں گے۔ جرائم پیشہ افراد کو نہیں چھوڑیں گے۔ بچوں کے اغواء پر افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں کراچی کے پراجیکٹ مکمل ہوجائیں گے ذوالفقار مرزا پتہ نہیں کیا کیا کہتے ہیں ذوالفقار مرزا اب تاریخ بن گئے ہیں اور پیپلز پارٹی کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ہے۔