وادی راجگل میں پاک فوج کا آپریشن، 40 دہشتگردوں کو مارا جا چکا ہے ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 اگست 2016 13:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) : ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وادی راجگل میں پاک فوج کا آپریشن جاری ہے جس میں اب تک 40 دہشتگردوں کو مارا جا چکا ہے جبکہ 21 دہشتگردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دروں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ جبکہ ٹل میں کومبنگ آپریشن میں 10 دہشتگردوں کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خیبر تھری میں آپریشن کا آغاز گذشتہ ہفتے ہوا۔ آج کے آپریشن میں اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :