کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کا کومبنگ آپریشن ‘ 70سیزائد مشتبہ افراد گرفتار‘ بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

پیر 22 اگست 2016 13:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) کوئٹہ اورگردونواح میں کومبنگ آپریشن جاری ہے ، 70سے زائد مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے آپریشن کی تفصیلات نہیں بتائی جاسکتیں۔کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سیکیورٹی فورسز نیدرجنوں کومبنگ آپر یشنز کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

سانحہ سول اسپتال کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیا سی قیادت سے مشاورت کے بعد سیکیورٹی فورسز کو شرپسند عنا صر کیخلاف کومبنگ آپریشنز کرنے کی ہدایت کی تھی،جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں جگہ جگہ ناکہ لگائے، چیک پوسٹیں قائم کیں۔13آپریشنز کے دوران 143افراد کو گرفتار کیاگیا،اسی طرح اندرون صوبہ 500افراد قانون کی گرفت میں آئے۔ عسکری اداروں کو سیا سی قیادت کی مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :