ریاض: دھندلی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چلانے والوں پر مقدمات قائم کیئے جائیں گے:ٹریفک پولیس

پیر 22 اگست 2016 13:24

ریاض: دھندلی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چلانے والوں پر مقدمات قائم کیئے ..

ریاض: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء ) : سعودی عرب میں اکثر آپ کو دھندلی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں دیکھنے کو ملتی ہیں ۔ لیکن اب ان گاڑیوں کے مالکان کو ایسی نمبر پلیٹوں کی وجہ سے مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے ۔ سعودی ٹریفک پولیس کے ترجمان کرنل طارق الربین کے مطابق مملکت میں دھندلی نمبر پلیٹوں والی گاڑیوں کے مالکان پر مقدمات قائم کیئے جائیں گے۔

سعودی پولیس کے مطابق ایسی اکثر گاڑیاں جرائم میں استعمال ہوتیں ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے متعدد ملزمان گرفتار کیے ہیں جنہوں نے جرم کرنے کے بعد بھاگنے کے لیئے ایسی دھندلی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں استعمال کیں ہیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کرنل طارق الربین کا کہنا ہے کہ ریاض شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں میں متعدد ایسے تھے جنہوں نے دھندلی نمبر پلیٹ کی گاڑیاں استعمال کیں۔ لیکن اب ایسی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے ۔ ہم نے جدید سسٹم متعارف کروایا ہے جس میں دھندلی نمبر پلیٹوں کے نمبر بھی پڑھنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔