سعودی عرب: 5 سالہ نابینا بچے نے ریڈیو پر سُن کر قرآن پاک مکمل حفظ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 اگست 2016 13:01

جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) : سعودی عرب میں مقیم ایک 5 سالہ نابینا بچے نے ریڈیو پر سُن سُن کر مکمل قرآن پاک حفظ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہر جدہ میں رہائش پذیر 5 سالہ نابینا بچے حسین محمد طاہر نے ریڈیو پر ہونے والی قرآن پاک کی تلاوت سُن کر مکمل قرآن پاک حفظ کر لیا۔

(جاری ہے)

حسین کے والد کا کہنا ہے کہ نابینا ہونے کی وجہ سے حسین کو ریڈیو خرید کر دیا تھا۔ جس پر حسین نے چوبیس گھنٹے قرآن پاک کی تلاوت کرنے والا ریڈیو چینل سیٹ کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ نابینا محمد حسین نے ریڈیو ہی پر قرآن پاک کی تلاوت سُن سُن کر مکمل قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :