پنجاب حکومت نے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ کر لیا

کسانوں کو 100 روپے میں سمارٹ فون دینے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 اگست 2016 12:56

پنجاب حکومت نے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) : پنجاب حکومت نے دوسرے شعبوں کی طرح زراعت کے شعبے میں بھی جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کے لیے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں سیکرٹری زراعت کیپٹن (ر) محمد محمود نے چیف سیکرٹری پنجاب کو بریفنگ دی جس کے تحت پنجاب حکومت نے کسانوں کو ای کریڈٹ سہولت کے ذریعے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کے مطابق کسانوں کو محض 100 روپے کے عوض سمارٹ فونز فراہم کیے جائیں گے۔ پنجاب حکومت یو کے میں موجود ایک موبائل کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرے گی جس کے تحت کسانوں کو 100 روپے میں سمارٹ فونز فراہم کیے جائیں گے۔ ان سمارٹ فونز کا استعمال کرتے ہوئے کسان زرعی خبریں اور زرعی آگاہی حاصل کر سکیں گے۔ پنجاب حکومت کے مطابق کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا مقصد زرعی اجناس کی معلومات حاصل کرنے اور زراعت کے شعبے میں ترقی کے لیے معاون فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :