موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت میں بہتر ی آ رہی ہے، غلام مصطفے خان

پیر 22 اگست 2016 12:15

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اگست ۔2016ء) بین الاقوامی امورکے ماہر غلام مصطفے خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے کے تحت جاری توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر کام کی رفتار پر اطمنان کا اظہار کیاہے۔ ریڈیو پاکستاں سے گفتگو کرتے ہوئے انھون نے کہاکہ پاکستاں مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت میں بہتر ی آ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت توانائی بحران پر قابو پانے اور بنیادی ڈ ھا نچے کے منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ غلام مصطفے خان نے کہا ہے کہ ہمارے مستقبل کا انحصار ان منصوبوں پر ہے اور اگر ہمیں ان سے بھرپور استفادہ کرنا ہے تو ان منصوبو ں کا بر وقت پائے تکمیل تک پہنچنا بے حد ضروری ہے۔ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا کے تمام ممالک کی تقدیر بدل جائے گی۔