مکہ: مسجد الحرام کے سکیورٹی سسٹم میں امسال 120نئے کیمروں کا اضافہ

پیر 22 اگست 2016 12:00

مکہ: مسجد الحرام کے سکیورٹی سسٹم میں امسال 120نئے کیمروں کا اضافہ

مکہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء ) : سعودی عرب میں حج کے دن قریب آنے کے ساتھ ہی حرم مکہ میں زائرین کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو جاتا ہے ۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور سکیورٹی کی صورتِ حال کو بہتر بنانے کے لیے اس وقت مسجد الحرام کے اطراف کی تمام اوپر اور نیچے کی منزلوں میں 750 ویڈیو کیمرے نصب کیئے گئے ہیں۔ امسال ان کیمروں کی تعداد میں120کا اضافہ کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

ان تمام کیمروں کی مدد سے مستعد اور چاک و چوبند عملہ زائرین کی 24گھنٹے نگرانی کرتا ہے ۔ کنٹرول روم کا عملہ کسی بھی ناگہانی صورتِ حال میں حرم میں موجود کسی بھی سکیورٹی عملے سے رابطہ یا ہدایات دے سکتاہے ۔ان کیمروں کی مدد سے زائرین کی بھیڑ کی کنٹرول کیا جاتا ہے۔ جہاں زیادہ رش ہوتا ہے وہاں پر کیمروں کی مدد سے نشاندہی ہوتی ہے ۔اور سکیورٹی اہلکار اپنی صلاحیتوں سے اس رش کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ رش کی صورت میں مختلف دروازوں کو کھولا اور بند کیا جاتا ہے ۔