کراچی‘ تھانہ سچل کی حدود سے ماں 3 بیٹیوں سمیت لاپتہ

پیر 22 اگست 2016 11:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) کراچی میں دو مختلف علاقوں میں خاتون اور 4 بچے لاپتہ ہوگئے۔ سچل کے علاقے سے ماں اور 3 بیٹیاں جبکہ گلشن اقبال سے ایک بچہ لاپتہ ہوگیا۔سچل کے علاقے سے خاتون 3 بچیوں سمیت لاپتہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

لاپتہ خاتون کے شوہر اویس نے پولیس کو بتایا کہ خاتون شام کو اپنی والدہ کے گھر سے اپنے گھر آنے کیلئے نکلی لیکن تاحال گھر نہیں پہنچی، لاپتہ ہونیوالوں میں خاتون سبین جبکہ بیٹیاں ثناء اویس، حمنیٰ اویس اور فلاح اویس شامل ہیں، لاپتہ ماں اور بیٹیاں کمشنر سوسائٹی ابوالحسن اصفہانی روڈ کی رہائشی ہیں۔ دوسری جانب گلشن اقبال بلاک 11 سے بھی 3 سالہ بچہ لاپتہ ہوگیا، بچے کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ گلستان جوہر تھانے میں درج کرادی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :