ریاض: اپارٹمنٹ میں ہونے والی آتشزدگی میں 6غیر ملکی ہلاک

پیر 22 اگست 2016 11:29

ریاض: اپارٹمنٹ میں ہونے والی آتشزدگی میں 6غیر ملکی ہلاک

ریاض: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء ) : سعودی دار الحکومت ریاض کے ایک اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ میں 6فلپائینی شہری جاں بحق ہو گئے۔ سعودی عرب میں موجود فلپائنی سفارت خانے کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اپارٹمنٹ میں موجود سات فلپائینی شہریو ں میں سے چھ عمارت میں دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں میں چھوٹے بچے اور ایک چار ماہ کی حاملہ فلپائینی خاتون بھی شامل تھی ۔

واضع رہے کہ ریاض کے علاقے السلیمانیہ میں ایک کرائے کے اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ سات غیر ملکی افراد رہائش پذیر تھے۔آگ سب سے پہلے گراونڈ فلور کے اپارٹمنٹ میں لگی۔سعودی عرب میں موجود فلپائینی کمیونٹی کے ارکان نے اس حادثے پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیاہے ۔ بچنےوالے فلپائینی کا کہنا ہے کہ وہ سر پر تولیہ لپیٹ کر کمرے سے باہر نکلا اور اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوا.