لاہور سے لاپتہ ہونے والی 4 لڑکیاں راولپنڈی میں‌ موجود

کسی کے ساتھ نہیں‌اکیلی گھومنے نکلی تھیں۔ لڑکیوں‌کا پولیس کو بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 اگست 2016 11:19

لاہور سے لاپتہ ہونے والی 4 لڑکیاں راولپنڈی میں‌ موجود

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) : لاہور کے علاقہ سبزہ زار سے لا پتہ ہونے والی 4 بہنوں کو راولپنڈی سے برآمد کر لیا گیا ہے۔ چاروں بہنوں کے لاپتہ ہونے پر ان کے والد نے ان کے اغوا کی ایف آئی آر درج کروائی تھی جس کے بعد پولیس نے ان چاروں بہنوں کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

چاروں بہنوں کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے ٹکٹ نہ ہونے پر پولیس نے حراست میں لیا۔ لڑکیوں نے پولیس کو بیان دیا کہ ہم گھر سے کل شام 6 بجے روانہ ہوئی تھیں۔ کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ اکیلی گھومنے نکلی تھیں۔

متعلقہ عنوان :