ڈاکٹر عاصم حسین اور ایان علی کے وکیل کو قتل کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 اگست 2016 11:10

ڈاکٹر عاصم حسین اور ایان علی کے وکیل کو قتل کر دیا گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) : ڈاکٹر عاصم حسین اور ایان علی کے وکیل کو قتل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین اور ایان علی کے معاون وکیل ناصر ترابی کی لاش قصور سے برآمد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ناصر ترابی کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا البتہ ملزمان کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔ ایڈووکیٹ ناصر ترابی سردار لطیف کھوسہ کے معاون وکیل تھے۔ ناصر ترابی کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ایان علی اور ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کرپشن کیسز میں لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کی معاونت کررہے تھے۔