پاک ایران مشترکہ بارڈر لائنز میں دو بارڈر پوائنٹس کے اضافہ کا فیصلہ

پیر 22 اگست 2016 07:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22اگست۔2016ء) پاک ایران مشترکہ بارڈر لائنز میں دو سرکاری بارڈر پوائنٹس کا اضافہ کیا جائیگا۔یہ بات ایرانی وزارت داخلہ کے محکمہ برائے سرحدی امور کے ڈائریکٹر جنرل ماجد آغا بابائی نے اتوار کو ایرانی خبر رساں ادارے کو بتائی۔انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان نے مشترکہ بارڈر لائنز میں نئے پوائنٹس کے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مرجاوی پہلے ہی دونوں ملکوں کے درمیان سرکاری بارڈر انٹری ہے۔بابائی نے کہا کہ رمادان اور پشین کو بھی دونوں پڑوسی ممالک کے مابین ایگزٹ اور انٹری پوائنٹس کے طور پر استعمال کیا جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ سالانہ تجارتی حجم ایک ارب ڈالر ہے جسے آئندہ چند سالوں کے دوران پانچ گنا بڑھانے کا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے بارڈر پوائنٹس کھلنے سے یہ ہدف حاصل کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :