جنوبی پنجاب میں مسائل کافی بڑھ رہے ہیں‘وہاں بھی فوری طور پر آپریشن شروع کرنا چاہئے‘ کراچی میں امن کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا‘اختیارات کے معاملے سب کو مل کر فیصلہ کرنا ہوگا‘ ایسے معاملات پر جھگڑے سے منفی اثر پرتا ہے‘کہنے کو تو جمہوریت ہے لیکن نظر نہیں آرہی‘سول ملٹری تعلقات میں کئی بار مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں

سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل(ر)احسان الحق کا انٹر ویو

اتوار 21 اگست 2016 23:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل(ر)احسان الحق نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف سب سے اہم کردار آرمی چیف کا ہے‘ دو سال میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تیزی آئی ہے۔پاکستان میں ہر سطح پر کرپشن ہے‘کرپشن کا خاتمہ سب سے پہلی ترجیح ہونی چاہئے‘کراچی میں امن کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا‘اختیارات کے معاملے سب کو مل کر فیصلہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز ایک انٹر ویو کے دوران سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل(ر)احسان الحق نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں مسائل کافی بڑھ رہے ہیں‘وہاں بھی فوری طور پر آپریشن شروع کرنا چاہئے‘آپریشن کے دوران مقامی لوگوں کی مدد بہت ضروری ہوتی ہے اس لئے ان کو ساتھ ملانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا‘اختیارات کے معاملے سب کو مل کر فیصلہ کرنا ہوگا‘ ایسے معاملات پر جھگڑے سے منفی اثر پرتا ہے‘کہنے کو تو جمہوریت ہے لیکن نظر نہیں آرہی‘ان کا کہنا تھا کہ سول ملٹری تعلقات میں کئی بار مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں۔