کوئٹہ‘ کانگو وائرس سے متاثرہ دوافراد چل بسے

رواں سال کانگو سے متاثر 83 مریضوں کو علاج کیلئے لایا گیا ‘12 کی موت ہوئی‘چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عباس نوتکانی

اتوار 21 اگست 2016 23:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثرہ مزید 2 افراد انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال میں کانگو سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے دس بستروں پر مشتمل ایک خصوصی وارڈ قائم کیا گیا ہے۔ اس وارڈ میں گذشتہ ہفتے کانگو سے متاثرہ پانچ مریض علاج کے لیے لائے گئے تھے جن میں سے دو افراد وفات پا گئے ہیں جبکہ تین کا علاج جاری ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے آٹھ اضلاع کانگو کے وائرس کے خطر ے سے دو چار ہیں.ان اضلاع کے علاوہ کوئٹہ میں افغانستان سے بھی کانگو سے متاثرہ مریضوں کو علاج کے لیے لایا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ جناح اسپتال میں دو روز قبل کانگو وائرس کے مرض میں مبتلا شخص کا انتقال ہو گیاتھا۔ بہاولپور کا 22 سالہ نوجوان اللہ دتہ قربانی کے جانور فروخت کرنے بہالپور سے کراچی مویشی منڈی سہراب گوٹھ پہنچا تھا جہاں اس کی چار روز قبل اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد اْسے جناح اسپتال منتقل کیاگیا تھا۔واضح رہے کہ فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عباس نوتکانی کا کہنا تھا کہ رواں سال کانگو سے متاثر ہونے کے شبے میں 83 مریضوں کو علاج کے لیے لایا گیا جن میں سے 12 کی موت ہوئی۔

متعلقہ عنوان :