کوئٹہ کے ذمے داروں تک پہنچ گئے ہیں‘4 سہولت کاروں سمیت 25 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے ‘خود کش حملہ آور اور اس کو آپریٹ کرنے والے شخص کو بھی سی سی ٹی وی کیمرہ کی مدد سے پہچان ہو چکی ہے ‘دہشت گرد بلوچستان میں نہیں انھیں پلانٹ کیا جارہا ہے‘دہشت گردوں کو ٹرینگ اور فنڈنگ دی جاتی ہے

وزیر اعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری کی وفاقی وزیر جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو

اتوار 21 اگست 2016 22:44

کوئٹہ کے ذمے داروں تک پہنچ گئے ہیں‘4 سہولت کاروں سمیت 25 ملزمان کو گرفتار ..

کوئٹہ/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) سانحہ کوئٹہ کے ذمے داروں تک پہنچ گئے ہیں‘4 سہولت کاروں سمیت 25 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے ‘خود کش حملہ آور اور اس کو آپریٹ کرنے والے شخص کو بھی سی سی ٹی وی کیمرہ کی مدد سے پہچان ہو چکی ہے ‘دہشت گرد بلوچستان میں نہیں انھیں پلانٹ کیا جارہا ہے‘دہشت گردوں کو ٹرینگ اور فنڈنگ دی جاتی ہے۔

وہ کراچی میں وفاقی وزیر برائے سرحدی امور جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کی عیادت کے بعد ان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے ملزمان تک پہنچ چکے ہیں۔جس میں 25افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن میں سے 4 سہولت کار ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ خود کش حملہ آور اور اس کو آپریٹ کرنے والے شخص کو بھی سی سی ٹی وی کیمرہ کی مدد سے پہچان چکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان پہلے والا بلوچستان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ سو کلومیٹر سرحد ہے دہشت گرد بلوچستان میں نہیں ہیں، بلکہ انھیں پلانٹ کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا دہشت گردوں کو ٹرینگ اور فنڈنگ دی جاتی ہے۔ثناء اللہ زہری نے کہا کہ براھم داغ ان سے بڑا سردار نہیں انھیں عوام نے منتخب کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :