Live Updates

پنجاب پولیس حکمرانوں کی سکیورٹی پر معمور ہے، شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں، ایک سال کے دوران تحریک انصاف کے 3 کارکنوں کی ٹار گٹ کلنگ کی گئی،حکومت پنجاب میں امن وا مان کے قیام میں ناکام ہو گئی ، صوبے میں بچوں کے اغوا ء کی بڑھتی ہوئی وارداتیں اور چھو ٹو گینگ کا ظہور تقاضہ کرتا ہے کہ پنجاب میں کراچی طرز کا آپریشن کیا جائے اور رینجر ز کو اختیارات دیئے جائیں

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 21 اگست 2016 22:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس تو حکمرانوں کی سکیورٹی پر معمور ہے، شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں، ایک سال کے دوران تحریک انصاف کے تین کارکنوں کی ٹار گٹ کلنگ کی گئی، پنجاب میں امن وا مان کے قیام میں ناکام ہو گئی ہے، صوبے میں بچوں کے اغوا ء کی بڑھتی ہوئی وارداتیں اور چھو ٹو گینگ کا ظہور تقاضہ کرتا ہے کہ پنجاب بالخصوص لاہور میں کراچی طرز کا آپریشن کیا جائے اور رینجر ز کو اختیارات دیئے جائیں۔

وہ اتوار کو شہید کارکن مرزا تنویر کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے، میاں محمود الر شید نے کہا کہ پولیس فورس شریف خاندان کی سکیورٹی پر تعینات ہے جبکہ ہر گلی میں وارداتیں عام ہیں ، قتل و غارت گری انتہا کو پہنچ چکی ہے جبکہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر زرا بھی عمل درآمد نہیں ہورہا، اب تو سندھ اور دوسرے صوبوں سے بھی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں کہ پنجاب میں حکمرانوں کی زیر سرپرستی دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کے اڈے قائم ہیں جو حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیں، عوام کا مطالبہ ہے کہ صوبہ میں فوری طور پر رینجر ز تعینات کی جائے تاکہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور سے جان بچانے والی ادویات غائب ہوچکی ہیں جن کی 400 گنا مہنگے داموں فروخت ہورہی ہے۔ ن لیگ اور حکومت پنجاب غنڈہ عناصر کی پشت پناہی کر رہی ہے، رینجر ز ریاستی ادارہ ہے، حکومت پنجاب پریشان ہونے کی بجائے صوبے میں امن و امان کا قیام اپنی ترجیح بنائے اور رینجر ز کو اختیارات دے۔ انہوں نے کہا صوبے میں وقت فوقتا بھتہ وصولی اور اغوا برائے تاوان کے واقعات بھی پیش آ رہے ہیں، پنجاب بالخصوص لاہور میں کارروائی کراچی آپریشن کے طرز پر کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت شدت پسندوں کے خاتمے اور امن کے قیام میں سنجیدہ نہیں، اس لئے رینجر ز کا دائرہ کار پنجاب تک بڑھایا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات